2 جنوری، 2026، 5:06 PM

سعودی عرب اور عرب امارات میں جنگ، یمن عرب امارات کے حمایت یافتہ فورسز پر حملے

سعودی عرب اور عرب امارات میں جنگ، یمن عرب امارات کے حمایت یافتہ فورسز پر حملے

یمن کے صوبہ حضرموت میں سعودی جنگی طیاروں نے متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں، جس سے یمن میں سرگرم نام نہاد اتحادیوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حضرموت کے علاقے الخشعہ میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل کی فورسز پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ حملے سعودی عرب کی حمایت یافتہ درع الوطن فورسز اور یو اے ای کی حمایت یافتہ ایس ٹی سی  یونٹس کے درمیان جاری لڑائی کے دوران کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین نے درمیانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں اس اسٹریٹجک جنوبی صوبے میں تناؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

اسی دوران، سعودی لڑاکا طیاروں نے الخشعہ کے علاقے میں ایس ٹی سی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل ایک بیان جاری کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر یمن سے اپنی تمام افواج نکال لے اور ملک کے کسی بھی فریق کی فوجی و مالی مدد بند کر دے۔

News ID 1937479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha